پیر, اپریل 21, 2025
ہومLatestکینیا میں چینی ساختہ 3 پہیوں والی گاڑی دیہی معاش کو سہارا...

کینیا میں چینی ساختہ 3 پہیوں والی گاڑی دیہی معاش کو سہارا دے رہی ہے

نیروبی (شِنہوا) کینیا کے مشرقی علاقے میں  اپنے آبائی شہر کیتوئی میں نکسن نزِیوکا  نقل و حمل کی خدمات فراہم کرنے والوں میں سے سب سے زیادہ اہم شخصیت بن چکے ہیں ۔

نزِیوکا ایک3 پہیوں والی گاڑی کا مالک ہے جسے وہ زرعی مصنوعات، گھریلو سامان، پانی اور مختلف تعمیراتی مواد جیسے ریت، بجری اور پتھروں کی نقل و حمل کے لیے استعمال کرتا ہے۔

5 ماہ قبل چینی ساختہ یہ گاڑی خریدنے والے نزِیوکا نے شِنہوا کو بتایا کہ کاروبار اچھا چل رہا ہے، اس تجارتی مرکز میں ہم صرف 2 افراد ہیں جو 3 پہیوں والی گاڑیوں کے ذریعے نقل و حمل کی خدمات پیش کر رہے ہیں۔

نزِیوکا نے کہا کہ کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں قائم ایک چینی کمپنی سنسیرٹی ہولڈنگ گروپ سے 3 پہیوں والی گاڑی کی خریداری ان کے بہترین فیصلوں میں سے ایک ثابت ہوئی ہےکیونکہ وہ اوسطاً روزانہ 1 ہزار کینین شلنگز (تقریباً 7.7 امریکی ڈالر) کماتے ہیں۔

ایپسونک برانڈ کی یہ 3 پہیوں والی گاڑی کینیا کے دیہی اور شہری علاقوں میں نہ صرف نقل و حمل کے ایک قابل اعتماد ذریعہ کے طور پر بلکہ پیسہ کمانے کے  لئے بھی اپنی جگہ بنا رہی ہے۔

نزِیوکا نے کہا کہ گاڑی خریدنے سے قبل میں نے کچھ تحقیق کی اور مارکیٹ میں موجود دیگر گاڑیوں سے اس کا موازنہ کیا، ایپسونک نے مجھے متاثر کیا، یہ مضبوط اور بڑی گاڑی ہے اور اس کی گراؤنڈ کلیئرنس اچھی ہے جو دیہی علاقوں کے لیے مثالی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!