ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومLatestپنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں 5.9شدت زلزلے کے جھٹکے

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں 5.9شدت زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب و خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 5.9شدت زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کے باعث شہری خوف وہراس کا شکار ہو کر گھروں ، دفاتر سے باہر نکل آئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ہفتے کی دوپہر اسلام آبا د ،راولپنڈی،پشاور، نوشہرہ، لوئر دیر، مالاکنڈ ،مردان، سوات، باجوڑ، صوابی، رستم، پبی، تخت بھائی، دیر بالا، شبقدر، مہمند ،چترال ،لاہور، گجرات، فیصل آباد، منڈی بہاؤ الدین، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ ،گلگت بلتستان، پاراچنار اور ملحقہ علاقوں میں 5.9 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی زیر زمین گہرائی 94کلو میٹر اور مرکز افغانستان اور تاجکستان کا بارڈر تھا۔

زلزلے کے باعث لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں5.3 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے بتایا ہے کہ کسی بھی حادثے سے نمٹنے کیلئے مشینری اور عملے کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!