ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومLatestانصاف کی لٹیا ڈبونے کے بعد قبر کی کھدائی جاری ہے، شیخ...

انصاف کی لٹیا ڈبونے کے بعد قبر کی کھدائی جاری ہے، شیخ رشید

اسلام آباد: سربراہ اے ایم ایل شیخ رشید نے کہا ہے کہ انصاف کی لٹیا ڈبونے کے بعد قبر کی کھدائی جاری ہے، 36ہزار کیسز کو 4ماہ میں مکمل کرنا مشکل ہے، عدالت فیصلے کا از سر نو جائزہ لے۔

عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کی طرف سے تحریری حکم نامہ آگیا ہے کہ چار ماہ میں ٹرائل مکمل کیا جائے، 36ہزار کیسز کو چار ماہ میں مکمل کرنا مشکل ہے، ان کیسز کا فیصلہ میری زندگی میں نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ انصاف کو مستحکم کرنے کیلئے صاف ٹرائل ضروری ہے، ہم انصاف چاہتے ہیں غریبوں کی حالت دیکھیں غریب دن بدن غریب ہورہا ہے، چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنا ناانصافی کے زمرے میں آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری اپیل ہے 4ماہ میں کیس کے فیصلے کا ازسر نو جائزہ لیا جائے، مجھے دس مقدمات کی نقول دی گئی ہیں حالانکہ میں اس ملک میں موجود ہی نہیں تھا، انصاف کی قبر کھودی جارہی ہے انصاف کی لٹیا ڈبو دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ذاتی طور پر عدالت سے استدعا کی ہے ہم روز عدالتوں کے دھکے کھا رہے ہیں، سب کو انصاف فراہم کیاجائے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!