ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومBusiness & Financeچین نے مالیاتی اعداد و شمار کے سرحد پار بہاؤ کو بہتر...

چین نے مالیاتی اعداد و شمار کے سرحد پار بہاؤ کو بہتر کردیا

بیجنگ(شِنہوا)چین کے مرکزی بینک نے  کہا ہے کہ چین نے مالیاتی شعبے کو اعلیٰ معیار کی وسعت دینے  کی کوششوں کے تحت مالیاتی اعدادوشمار کے سرحد پار بہاؤ کو آسان بنانے اور منظم کرنے کے لئے ایک رہنما اصول جاری کیا ہے۔

پیپلز بینک آف چائنہ اور قومی مالیاتی ضابطہ کار انتظامیہ سمیت 6 محکموں کی جانب سے جاری کردہ رہنما اصول کا مقصد مالیاتی اعداد و شمار کی سرحد پار فراہمی کی کارکردگی اور تعمیل کو بہتر بنانا ہے۔

اس میں اعداد وشمار کی برآمد کے لئے شرائط کو مزید واضح کیا گیا ہے اور اعداد و شمار کی فراہمی کو مزید آسان بنانے کے لئے سرحد پار بہاؤ کے لئے اجازت شدہ اعدادوشمار کی فہرست کی وضاحت کی گئی ہے۔

صنعت کے ماہرین کا خیال ہے کہ مالیاتی اداروں کو واضح ریگولیٹری رہنمائی فراہم کرنے سے مالیاتی شعبے میں اعدادوشمار کی سرحد پار محفوظ، زیادہ منظم اور موثر فراہمی میں سہولت ملے گی ، اس سے زیادہ کاروبار دوست اور جامع ماحول پیدا کرنے میں مدد ملے گی اور بین الاقوامی مسابقت کو مزید بڑھانے کے ساتھ ساتھ قانون سازی کے لئے اثر و رسوخ میں بھی اضافہ ہوگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!