ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی نے اپنی آنے والی فلم آوارہ پن 2 کے ذریعے ناظرین کو ایک بار پھر دل کو چھو لینے والی موسیقی سنانے کا وعدہ کیا ہے۔ 2007 کی مقبول فلم آوارہ پن کے اس سیکوئل کا اعلان عمران کے 46ویں یومِ پیدائش پر کیا گیا، جو اب تیاری کے مراحل میں ہے۔
ایک انٹرویو میں عمران ہاشمی نے کہا کہ اگلے سال ریلیز ہونے والی اس فلم کا میوزک پرانا سحر دوبارہ زندہ کرے گا اور لوگوں کے دلوں کو چھوئے گا۔ انہوں نے کہا اگلے سال ایک چارٹ بسٹر البم دوں گا، جو پرانی یادوں کو تازہ کرے گا۔
عمران نے واضح کیا کہ ان کے ماضی کے مقبول گانوں کا کریڈٹ انہوں نے کبھی نہیں لیا اور وہ محض اتفاقا ہٹ ہو گئے۔ یاد رہے کہ فلم آوارہ پن 2 کی ہدایت کاری نتن ککڑ کر رہے ہیں اور اس کی کہانی بلال صدیقی نے لکھی ہے۔ فلم 3 اپریل 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔