خان یونس: اسرائیلی کی جانب سے غزہ کے جنوبی شہر خان یونس پرحملے میں 10 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان محمود باسل نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ ہمارے عملے نے خان یونس کے مشرق میں بنی سہیلہ کے علاقے میں اسرائیلی قابض افواج کی طرف سے نشانہ بنائے گئے برکا خاندان کی رہائشگاہ اور قریبی گھروں سے 10 شہیدوں کی لاشیں اور بڑی تعداد میں زخمیوں کو برآمد کیا ہے۔