ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومLatestچینی صدر دورہ کمبوڈیا سے مشترکہ مستقبل کے حامل چین۔ کمبوڈیا معاشرے...

چینی صدر دورہ کمبوڈیا سے مشترکہ مستقبل کے حامل چین۔ کمبوڈیا معاشرے کی تعمیر میں پیشرفت کے لئے پرامید

نوم پنہ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ان کے کمبوڈیا کے دورے سے مشترکہ مستقبل کے حامل چین ۔ کمبوڈیا معاشرے کی تعمیر میں پیش رفت ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمبوڈیا کے سرکاری دورے پر پہنچنے سے قبل کمبوڈیا کے میڈیا اداروں خمر ٹائمز، جیان ہوا ڈیلی اور فریش نیوز میں شائع ہونے والے ایک دستخط شدہ مضمون میں کیا جس کا عنوان تھا ” "ہم مل کر محنت کرتے ہیں، ہم ایک ساتھ ترقی کرتے ہیں: نئے دور میں ایک مستحکم اور پائیدار چین-کمبوڈیا مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی جانب”۔انہوں نے کہا کہ چین-کمبوڈیا مشترکہ مستقبل کا حامل معاشرہ دراصل دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور خلوص نیت کے باہمی عزم کا عکاس بھی ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ یہ دوستی کمبوڈیا کے بادشاہ فادر نورودوم سیہانوک اور چین کے بانی رہنماؤں چیئرمین ماؤ زے دونگ، وزیر اعظم چو این لائی کے درمیان قائم ہوئی تھی۔چینی صدر نے کہا کہ مشترکہ مستقبل کا حامل چین۔ کمبوڈیا معاشرہ مساوات اور باہمی فائدے پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے چین کمبوڈیا کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور سرمایہ کاری کا سب سے بڑا ذریعہ رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان صنعتی اور سپلائی چین تعاون مزید مضبوط ہو رہا ہے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ مشترکہ مستقبل کے حامل چین ۔ کمبوڈیا معاشرے کی بنیاد شمولیت اور ایک دوسرے سے  سیکھنے پر رکھی گئی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!