نوم پِن (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین کمبوڈیا کی اسٹریٹجک آزادی کو برقرار رکھنے کی بھرپورحمایت کرتا اور ہمسایہ سفارتکاری میں کمبوڈیا کو ترجیح دیتا ہے۔شی نے جمعرات کو کمبوڈیا پہنچنے پر ایک تحریری بیان میں کہا کہ وہ کمبوڈیا کے ساتھ دوستی کو مضبوط بنانے اور تعاون کے فروغ کے خواہشمند ہیں تاکہ چین اور کمبوڈیا کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فوائد ملیں اور ساتھ ہی خطے اوراس سے باہر امن و استحکام کو مزید مثبت توانائی مہیا کی جاسکے۔شی کمبوڈیا کے سرکاری دورے پر پہنچے ہیں جو ان کے جنوب مشرقی ایشیا کے 3 ممالک کے دورے کا تیسرا مرحلہ ہے۔ وہ ویتنام اور ملائیشیا کا دورہ کرچکے ہیں۔
