نوم پِن (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ کا کہنا ہے کہ چین اور کمبوڈیا کے تعلقات عالمی تبدیلیوں کی کسوٹی پر پورا اترے ہیں اور ہمیشہ چٹان کی مانند مضبوط رہے ہیں۔شی نے جمعرات کو اپنی آمد پر ایک تحریری بیان میں مزید کہا کہ دوطرفہ تعلقات دونوں ممالک کے رہنماؤں کی بزرگ نسل نے قائم کئے اور انہیں پروان چڑھایا ۔شی کمبوڈیا کے سرکاری دورے پر پہنچے ہیں جو ان کے جنوب مشرقی ایشیا کے 3 ممالک کے دورے کا تیسرا مرحلہ ہے۔ وہ یہاں آمد سے قبل ویتنام اور ملائیشیا کا دورہ کرچکے ہیں۔
