راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ ہماری عدالتی احکامات اور جیل مینول کے مطابق ہماری ملاقات تھی مگر انہوں نے اڈیالہ روڈ پورا بند کیا ہوا ہے تماشا لگایا ہوا ہے۔ جمعر ات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انہیں اتنا خوف ہے ہمیں اپنے لیڈر سے ملنے نہیں دے رہے، عطا تارڑ ایک نالائق انسان غیر سنجیدہ انسان ہے، اگر خوف نہیں تو اڈیالہ روڈ کو کیوں بند کیا ہوا ہے