ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومLatestخیبرپختونخوا حکومت نے علی پرویز ملک کے علی امین پر لگائے گئے...

خیبرپختونخوا حکومت نے علی پرویز ملک کے علی امین پر لگائے گئے الزامات مسترد کردیئے، قانونی چارہ چوئی کا عندیہ

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے علی امین گنڈاپور پر لگائے گئے الزام مسترد کرتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز بل صوبے کے مفادات کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے، ایس آئی ایف سی یا وفاقی حکومت سے ڈکٹیشن لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور پر پرجھوٹے اورمن گھڑت الزامات لگائے ہیں، علی امین گنڈاپور نے مائنز اینڈ منرلز بل سے متعلق کسی کاغذ پر دستخط نہیں کئے ہیں، مائنز اینڈ منرلز بل سے متعلق وفاق کے ساتھ کسی قسم کا معاہدہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اپنے بیان کا ثبوت دیں، ورنہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل صوبے کے عوام کے مفادات کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے، یہ خیبرپختونخوا کی ترقی اور ملکیتی معدنی ذخائر کے تحفظ اور ترقی کا قانون ہے، قانون کے بنانے میں کسی بیرونی اثرورسوخ کو خاطرمیں نہیں لایا گیا، ایس آئی ایف سی یا وفاقی حکومت سے ڈکٹیشن لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر دیگرصوبوں نے وفاق کی ہدایات پر قانون سازی کی ہے تو وہ ان کا اختیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا پر جھوٹے الزامات لگانے پر قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!