ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومLatestچین اور ویتنام کا بالادستی اور اقتدار کی سیاست کی مل کر...

چین اور ویتنام کا بالادستی اور اقتدار کی سیاست کی مل کر مخالفت کا عزم

ہنوئی(شِنہوا)چین اور ویتنام نے بالادستی اور طاقت کی سیاست، ہر قسم کے یکطرفہ اقدامات اور علاقائی امن و استحکام کو خطرے میں ڈالنے والے ہر قسم کے طریقوں کی مل کر مخالفت کرنے کا عزم کیا ہے۔دونوں ممالک نے یہ اعلان چین کے صدر شی جن پھنگ کے ویتنام کے سرکاری دورے کے تناظر میں جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔بیان کے مطابق فریقین نے کثیرجہتی تزویراتی تعاون اور عالمی مسائل سے مشترکہ طور پر نمٹنے پر اتفاق کیا ہے۔تجارت اور سرمایہ کاری کی پابندیوں کے حوالے سے دونوں فریقین نے قواعد پر مبنی، کھلے، شفاف، جامع اور غیر امتیازی کثیرجہتی تجارتی نظام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا جس کا مرکز عالمی تجارتی تنظیم ہے۔ دونوں ممالک نے اقتصادی عالمگیریت کو کھلے، جامع، متوازن اور عالمی سطح پر فائدہ مند انداز میں آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔فریقین نے ایشیا بحرالکاہل خطے میں امن و سلامتی برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور وسیع علاقائیت پر عمل کرنے پر اتفاق کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ چین نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا تاکہ چین-آسیان آزاد تجارتی علاقے 3.0 کے معاہدے پر دستخط کئے جاسکیں، اس پر عملدرآمد میں تیزی لائی جا سکے اور علاقائی اقتصادی انضمام کو اعلیٰ سطح کی طرف لے جانے کی کوشش کی جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!