بدھ, اپریل 16, 2025
ہومChinaچینی صدر کا ہمسایہ تعلقات کی مضبوطی،علاقائی تعاون کے فروغ کے لئے...

چینی صدر کا ہمسایہ تعلقات کی مضبوطی،علاقائی تعاون کے فروغ کے لئے جنوب مشرقی ایشیا کا دورہ

ہانگ کانگ(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ پیر سے جمعہ تک ویتنام، ملائیشیا اور کمبوڈیا کا دورہ کررہے ہیں جو ان کا رواں سال کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ یہ سفر اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ چین اپنے جنوب مشرقی ایشیائی ہمسایہ ممالک کو کس قدر اہمیت دیتا ہے جو نہ صرف جغرافیائی قربت بلکہ عشروں پر محیط تعاون اور باہمی حمایت کے بندھن میں بندھے ہیں۔

ان دوروں کا مقصد تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور مستقبل کے تعاون کے لئے راہ ہموار کرنا ہے۔ بنیادی شہری سہولیات سے لے کر تجارت تک چین اور اس کے ہمسائے جدیدیت کے سفر میں ہم آہنگ ہو رہے ہیں۔ ہر مقام پر دونوں جانب سے سیاسی اعتماد کو مضبوط بنانے اور عملی تعاون کو وسعت دینے پر کام کیا جائے گا۔

یہ دورہ چین کے اس وسیع تر نصب العین کو ظاہر کرتا ہے جس کے تحت وہ اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل چاہتا ہے۔ غیر یقینی عالمی دور میں ایشیا کا اتحاد اور مشترکہ ترقی کا وعدہ استحکام اور ترقی کی مثال پیش کرتا ہے۔

اس سال چین-ویتنام سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ ہے۔ ابتدائی انقلابی جدوجہد سے لے کر موجودہ جدیدیت کے سفر تک دونوں ممالک نے دوستی کے ساتھ بھائی چارے پر مبنی گہرا رشتہ قائم کیا ہے۔

دسمبر 2023 میں شی کے ویتنام کے دورے میں دو طرفہ تعلقات کو مشترکہ مستقبل کے حامل چین-ویتنام معاشرے کے درجے تک بڑھا دیا گیا جس کی تزویراتی اہمیت ہے۔ شی نے 6 بڑے اہداف تجویز کئے۔ ان میں سیاسی اعتماد میں اضافہ، سیکورٹی تعاون کو مضبوط بنانا، عملی تعاون کو گہرا کرنا، مقبول بنیاد کو مستحکم کرنا، قریبی کثیر جہتی ہم آہنگی اور تعاون اور اختلافات کے حل کا موثر انتظام شامل ہیں۔ ان اہداف نے مشترکہ مستقبل کے حامل چین-ویتنام معاشرے کے قیام کے نصب العین کی بنیاد رکھی۔

چین-ملائیشیا تعلقات گہرے ہیں۔ مشہور چینی ملاح ژینگ حہ (1371-1433) کے سفر سے لے کر 1974 میں سفارتی تعلقات کے قیام تک دونوں ممالک ثقافتی ہم آہنگی اور تزویراتی اعتماد سے جڑے ہوئے ہیں۔ شی جن پھنگ کے 2013 کے دورے میں دونوں ممالک نے تعلقات کو جامع تزویراتی شراکت داری میں تبدیل کیا۔ ایک دہائی بعد یہ تعلقات مشترکہ مستقبل کے حامل چین-ملائیشیا معاشرے کی سطح تک پہنچ گئے۔

چین اور کمبوڈیا آہنی دوستی میں منسلک ہیں جو ہر اچھے برے دور میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ دونوں ممالک کی قیادت کے زیرِ سایہ چین-کمبوڈیا دوستی پروان چڑھی ہے جس سے تعاون اور باہمی اعتماد کے شاندار فوائد حاصل ہوئے ہیں۔

دونوں ممالک نے اعلیٰ سطح کے روابط اور تزویراتی رابطے کو برقرار رکھا ہے۔ ستمبر 2023 میں وزیر اعظم ہن مانیت نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ چین کا کیا۔ ایک ماہ بعد وہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے لئے دوبارہ چین گئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!