ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومLatestساریاں نو وساکھی دیاں ودھایاں! ، وزیراعظم کی سکھ برادری کو بیساکھی...

ساریاں نو وساکھی دیاں ودھایاں! ، وزیراعظم کی سکھ برادری کو بیساکھی کی مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سکھ برادری کو بیساکھی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ بیساکھی کا تہوار برادریوں کو متحد ،قوم کی تشکیل کرتا ہے۔

پیر کو بیساکھی کے تہوار کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی سکھ برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ساریاں نو وساکھی دیاں ودھایاں! آج کا دن ناصرف فصلوں کے پکنے کا اعلان ہے بلکہ ایک تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، یہ کسانوں کے لئے بڑی خوشی کا وقت ہے جب وہ اپنی محنت کا پھل حاصل کرتے ہیں، یہ دن امید، اتحاد اور تجدید کے پائیدار جذبے کی یاد دہانی کے طور پر منایا جاتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ وہ دن ہے جو ہماری برادریوں کو متحد کرتا ہے اور ہماری قوم کی تشکیل کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آیئے ہم بیساکھی کے جذبے سے متاثر ہو کر ایک روشن، جامع اور مضبوط کل کی تعمیر کے لئے مل کر ساتھ آگے بڑھیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!