بدھ, اپریل 16, 2025
ہومChinaچین کی اشتہاری صنعت کی آمدن میں 2024 کے دوران 18 فیصد...

چین کی اشتہاری صنعت کی آمدن میں 2024 کے دوران 18 فیصد اضافہ

بیجنگ (شِنہوا)چین کی اشتہاری صنعت کی شرح نمو  2024 کے دوران گزشتہ برس کی نسبت   17.9 فیصد رہی  جس سے اس کی مجموعی آمدنی 15 کھرب یوآن (تقریباً 208.1 ارب امریکی ڈالر) سے زائد رہی۔

سرکاری اعداد و شمار  کے مطابق ٹی وی، فلم، ریڈیو، اخبارات اور دیگر تمام قسم کے اشتہارات میں انٹرنیٹ پر اشتہارات کو  مضبوط نمو کے ساتھ سبقت حاصل رہی جس کا مجموعی آمدنی میں سب سے بڑا حصہ تھا۔

چین کے اعلیٰ مارکیٹ ضابطہ کار ، ریاستی انتظامیہ برائےمارکیٹ ضابطہ کار کے اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں انٹرنیٹ اشتہارات سے حاصل آمدنی 891.91 ارب یوآن تک رہی جو گزشتہ برس کی نسبت  24 فیصد زائد ہے۔ یہ تمام میڈیا پلیٹ فارمز سے حاصل شدہ مجموعی اشتہاری آمدنی کا 86.5 فیصد ہے۔

ضابطہ کار کے مطابق اشتہاری صنعت اور حقیقی معیشت کے درمیان مضبوط تعلق کو دیکھتے ہوئے چین کے 10 سے زائد صوبائی سطح کے خطوں میں سے ہر ایک نے گزشتہ برس کاروباری اداروں اور کسانوں کو اپنے برانڈز بنانے میں معاونت کے لئے 10 ارب یوآن سے زیادہ فنڈز مختص کئے تھے۔ اس اقدام نے گھریلو کھپت کے اضافے میں نمایاں کردار اد کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!