پیر, اپریل 21, 2025
ہومLatestپشاور زلمی کو پشاور میں کھیلنے کا موقع ملنا انتہائی ضروری ہے،جاوید...

پشاور زلمی کو پشاور میں کھیلنے کا موقع ملنا انتہائی ضروری ہے،جاوید آفریدی

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ سیزن 10میں مجھے بابر اعظم کی قیادت میں کھیلنے والی اپنی ٹیم سے اچھی پرفارمنس کی توقع ہے،پشاور زلمی کو آنے والے سیزن میں پشاور میں کھیلنے کا موقع ملنا انتہائی ضروری ہے، پشاور کے خوبصورت لوگ پاکستان سپر لیگ کے مقابلے بالخصوص اپنی ہوم ٹیم پشاور زلمی کو پشاور میں کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں، دوسری جانب پشاور زلمی فاونڈیشن کھیل اور کھلاڑی کی بہبود کیلئے کام کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی۔

نجی ٹی وی کو انٹر یو میں انہوں نے کہا کہ زلمی ایک کرکٹ ٹیم نہیں بلکہ ایک جذبہ اور ایک تحریک ہے جو پورے پاکستان کو جوڑتی ہے، چاہے میدان میں جیت ہو یا پھر دلوں میں۔جاوید آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل ہمارا برانڈ ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے، اس لیگ میں عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی اس لیگ کی شان ہیں اور دنیا ہمیشہ کی طرح پاکستان سپر لیگ کی مقبولیت کو تسلیم کرے گی۔

جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ نے دستیاب کھلاڑیوں کی موجودگی میں اچھا ہوم ورک کرتے ہوئے ایک اچھا اسکواڈ پشاور زلمی کیلئے منتخب کیا ہے۔ جاوید آفریدی کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی روز اول سے ایک اہم اسٹیک ہولڈر رہی ہے اور اس نے لیگ کی مقبولیت اور عوام کی توجہ دلانے میں ایک مرکزی کردار ادا کیا ہے، رواں برس پی ایس ایل کے 10 سال مکمل ہو نے جا رہے ہیں اور اس معاملے میں انھیں لگتا ہے کہ مستقبل میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائزز کے درمیان شراکت داری کے معاہدے کا نیا سفر مزید بہتر اور شاندار ہوگا۔

جاوید آفریدی نے مزید کہا کہ پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ کے کامیاب اور یاد گار 10 سالوں پر ایک ترانہ ریلیز کیا ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ گز شتہ 10 سالوں میں زلمی نے امید، اتحاد اور حوصلے کی علامت بن کر یہ ثابت کیا ہے کہ کرکٹ صرف کھیل نہیں بلکہ ایک مشترکہ خواب ہے، ہر جیت، ہر چیلنج اور ہر کامیابی نے پشاور زلمی کی میراث کو مزید مضبوط کیا ہے ۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!