ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومChinaچین کے دیہی علاقوں میں موبائل کیفے کا رجحان

چین کے دیہی علاقوں میں موبائل کیفے کا رجحان

شی آن(شِنہوا)دیہی علاقوں میں کینولا کے پھولوں کے سنہری سمندر کے ساتھ ایک کاروان سڑک پر کھڑا نظر آ رہا ہے جبکہ فضا میں کافی اور پھولوں کی خوشبو پھیلی ہوئی ہے جو سیاحوں اور شائد دور سے آنے والی چند مکھیوں اور تتلیوں کو اپنی جانب راغب کر رہی ہے۔

چین کے شمال مغربی صوبے شانشی میں اس موبائل کیفے کے مالک ژاؤ ہونگ شینگ نے ہان ژونگ شہر کی میان شیان کاؤنٹی میں اپنی تازہ پسی ہوئی کافی سیاحوں کو فروخت کرنے کے لئے لاؤڈ سپیکر کا استعمال کیا جو بنیادی طور پر اس مقام پر اس کے مشہور پھولوں کو دیکھنے کے لئے آتے ہیں۔

ژاؤ نے شِنہوا کو بتایا کہ روزانہ کی آمدنی تقریباً 500 یوآن(تقریباً 68.4 امریکی ڈالر) ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ یہ رقم گزشتہ چند سال کے مقابلے میں کم ہے۔ ژاؤ نے بتایا کہ سیاحوں کی تعداد میں کمی نہیں آئی مگر اب حریف زیادہ ہیں۔

شانشی میں باؤجی شہر سے تعلق رکھنے والا ژاؤ 4 سال سے اپنا موبائل کیفے چلا رہا ہے۔ وہ موسم کے مطابق مختلف دیہی سیاحتی مقامات پر گاڑی چلاتے ہوئے جاتا ہے اور کبھی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے تک بھی پہنچتا ہے جو چین کے شمال مغربی حصےمیں واقع ہے۔

گزشتہ کچھ برسوں میں چین میں دیہی احیا کے عمل کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں نقل و حمل، عوامی سہولیات اور معاون خدمات میں بھی خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔ قدرتی منظرناموں اور پرامن طرز زندگی کی خصوصیت پر مشتمل دیہات اب بہت سے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہے ہیں خاص طور پر ان نوجوان کو جو تیز رفتار شہروں میں کام کرتے ہیں اور اپنی تعطیلات اور ہفتے کے آخر میں دیہی علاقوں میں کیمپنگ یا ہائیکنگ کے لئے آتے ہیں۔

ژاؤ جیسے افراد نے اس رجحان کے نتیجے میں کاروباری مواقع تلاش کئے ہیں۔ ژاؤ کا کہنا ہے کہ دکان کے کرائے کی قیمت نہ ہونے کی وجہ سے ہماری کافی شہروں میں موجود کیفے کے مقابلے میں سستی ہوسکتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!