ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومChinaچین میں کالج گریجویٹس کے روزگار سے متعلق رہنما اصول جاری

چین میں کالج گریجویٹس کے روزگار سے متعلق رہنما اصول جاری

بیجنگ (شِنہوا) چین نے یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلبا کے لئے اعلیٰ معیار کی روزگار خدمات کا نظام بنانے سے متعلق نئے رہنما اصول جاری کردیئے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کے عمومی دفاتر سے جاری کردہ پالیسی دستاویز میں کالج کے فارغ التحصیل طلبا کے اعلیٰ معیار کے مناسب  روزگار کے فروغ سے متعلق ایک جامع حکمت عملی کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

اس میں توجہ طلب 6 اہم شعبوں کو اجاگر کیا گیا ہےجس میں اعلیٰ تعلیم کے تربیتی نظام کو بہتر بنانا، مستقبل  کی رہنمائی سے متعلق خدمات کو مضبوط کرنا،ملازمت ۔مارکیٹ اور بھرتی کا نظام بہتر کرنا شامل ہے۔اس میں ملازمت کی تلاش میں مشکلات کا شکار افراد کی معاونت کا طریقہ کار بہتر کرنا، روزگار کی نگرانی اور تجزیے کے نظام میں اختراع لانا اور گریجویٹ روزگار کے لئے معاونت اور تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔

دستاویز میں3 سے 5سال کے اندر ایک جامع، فعال اور قابل بھروسہ قومی روزگار خدمات کا نیٹ ورک قائم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جو فارغ التحصیل طلبا کے لئے ملازمتیں تلاش کرنے کی خاطر ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چین میں کالج کے فارغ التحصیل طلبا کی تعداد 2025 میں 1کروڑ22 لاکھ 20 ہزارتک پہنچنے کا امکان ہے جو کہ گزشتہ برس کی نسبت 4 لاکھ 30 ہزار کا اضافہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!