جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومLatest مائنز اینڈ منرلز ایکٹ ترامیم کیخلاف سرگرم مافیا کے سامنے گھٹنے نہیں...

 مائنز اینڈ منرلز ایکٹ ترامیم کیخلاف سرگرم مافیا کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے ، بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ ترامیم کیخلاف سرگرم مافیا کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے ، ترامیم کا مقصد معدنیات شعبے کو مضبوط و منافع بخش بنانا ہے، ترامیم پر اپوزیشن سے بھی رائے لیں گے۔

جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ علی امین گنڈا پور شعبہ معدنیات کو مافیا کے چنگل سے آزاد کرانا چاہتے ہیں، مائنز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم ہے وہ اصلاحاتی ایجنڈے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو تسلیم ہی نہیں کرتے تو صوبائی اختیارات وفاق کو کیسے دے سکتے ہیں؟،وزیر اعلی کا واضح موقف ہے کہ مافیا کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کوئی خفیہ معاملہ نہیں، مجوزہ ترامیم کا مقصد شعبہ معدنیات کو مضبوط اور منافع بخش بنانا ہے۔انہوں نے کہا ترامیم پر اسمبلی میں اپوزیشن کی رائے بھی لی جائے گی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!