اتوار, اپریل 20, 2025
ہومLatestچینی سفیر کا سب کے فائدے کی خاطر اے آئی فوائد کے...

چینی سفیر کا سب کے فائدے کی خاطر اے آئی فوائد کے حصول کے لیے تعاون پر زور

جنیوا (شِنہوا) تخفیف اسلحہ امورسے متعلق چینی سفیر شن جیان نے زور دیا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو بات چیت اور تعاون  کے ذریعےمصنوعی ذہانت (اے آئی) کو اچھے مقاصد اور سب کے فائدے کے لیے فروغ دینا چاہیے۔

شن نے یہ بات اقوام متحدہ کے تخفیف اسلحہ سے متعلق تحقیق کے ادارے کی جانب سے اے آئی، سیکیورٹی اور ضابطہ اخلاق 2025  کے بارے میں منعقدہ عالمی کانفرنس میں شرکت کے دوران کہی۔

شن نے کہا کہ چین نے 2023 میں عالمی اے آئی نظم و نسق انیشی ایٹو کا آغاز کیا ہےجو مشترکہ، جامع، تعاون پر مبنی اور پائیدار سیکیورٹی کے وژن کی وکالت کرتا ہے۔

اس کا مقصد بات چیت اور تعاون کے ذریعے اتفاق رائے قائم کرنا اور کھلے، منصفانہ اور مئوثر نظم و نسق کے طریقہ کار کو ترقی دینا ہے تاکہ اے آئی ٹیکنالوجیز کو انسانیت کے فائدے کے لیے فروغ دیا جا سکے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے مصنوعی ذہانت کی صلاحیت بڑھانے سے متعلق بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے کے لئے قرارداد کو اتفاق رائے سے منظور کرانے کو فروغ دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ متعلقہ بین الاقوامی تعاون کی کوششوں کو فعال طور پر انجام دیا ہے جن میں اچھے مقاصد اور سب کے فائدے کے لیےاے آئی صلاحیت بڑھانےکا عملی منصوبہ تجویز کرنا اور اے آئی صلاحیت بڑھانے کے حوالے سے پہلی ورکشاپ کا انعقاد شامل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!