اتوار, اپریل 20, 2025
ہومLatestمیانمار میں زلزلے سے 13 چینی شہری زخمی ہوئے، چینی سفارتخانہ

میانمار میں زلزلے سے 13 چینی شہری زخمی ہوئے، چینی سفارتخانہ

یانگون (شِنہوا) میانمار میں چینی سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ میانمار میں آنے والے زلزلے میں 13 چینی شہری زخمی ہوئے ہیں۔

سفارت خانے نے اتوار کے روز شِنہوا کو ایک تحریری جواب میں بتایا کہ زخمی صوبہ ماندالے میں ہیں جہاں زیادہ تر کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ کچھ زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لئے یانگون منتقل کردیا گیا ہے۔

اتوار کے روز بیجنگ کے وقت کے مطابق  صبح 11 بجے تک سفارت خانے کو چینی شہریوں کی جانب سے مدد کی سینکڑوں درخواستیں  موصول ہوئی تھیں اور انہوں نے درجنوں افراد کو ان کے لاپتہ رشتہ داروں اور دوستوں کو تلاش کرنے میں مدد فراہم کی تھی۔

سفارتخانہ چینی شہریوں کو قونصلر تحفظ اور معاونت فراہم کرنے، قونصلر ہیلپ لائن کو کھلا رکھنے، زخمیوں کو بروقت طبی امداد سے متعلق معلومات فراہم کرنے اور زلزلے میں پاسپورٹ کھونے والوں کو ضروری مدد فراہم کرنے کے لئے اپنی پوری کوشش کررہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!