لاہور: پاکستانی اداکارہ حرا مانی اپنے عید کے بولڈ لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پرتنقید کی زد میں آ گئیں۔انہوں نے عید کے موقع پر کچھ ایسی ساڑھیاں زیب تن کیں جن میں ان کا جسم نمایاں طور پر ظاہر ہو رہا تھا، جیسے ہی ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوئیں، مداحوں نے ان پر سخت تنقید کرنا شروع کر دی۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ حرا مانی نے ایک بار پھر بولڈ لباس کا انتخاب کر کے اسلامی معاشرتی اقدار کو مجروح کیا ہے۔ایک اور صارف نے رمضان کے دوران ان کے آنسوں کو یاد کرتے ہوئے طنز کیا کہ یہ وہی ہیں جو رمضان میں روتی نظر آتی تھیں۔ واضح رہے حرا مانی مقبول ڈراموں دو بول، کشف، سن یارا اور میرے پاس تم ہو میں اپنی جاندار اداکاری کے باعث شہرت حاصل کر چکی ہیں۔