جنیوا: ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس کا 78 واں ایڈیشن 29 اپریل سے4 مئی تک سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگا۔ سائیکل ریس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹ شرکت کر یں گے۔ ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس 5 مرحلوں پر محیط ہوگی۔
ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس میں انوس گرینیڈیئرز ٹیم کے ہسپانوی سائیکل سوار کارلوس روڈریگز کینو اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن پہلی مرتبہ 1947میں ہوا جو بیلجیم کے سائیکل سوار کیٹیلیر نے جیتا تھا۔