منگل, اپریل 1, 2025
ہومLatestصدر زرداری کی کلمت میں مسافروں پر فائرنگ واقعے کی مذمت

صدر زرداری کی کلمت میں مسافروں پر فائرنگ واقعے کی مذمت

اسلام آباد: صدر آصف زرداری نے کلمت میں مسافروں پر فائرنگ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ملکی ترقی و صوبے کی خوشحالی کے دشمن ہیں، یہ بلوچستان کو ترقی کرتے نہیں دیکھنا چاہتے۔جاری بیان میں صدر زرداری نے دہشت گرد حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔صدر نے حملے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی اور جاں بحق افراد کیلئے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعاء کی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ملکی ترقی اور صوبے کی خوشحالی کی دشمن ہیں وہ بلوچستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے۔ انہوںنے کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے تک ان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے ، قوم ناسور کیخلاف سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!