بدھ, مارچ 26, 2025
ہومLatestچین اپنی ٹی سی ایم صنعت کو ڈیجیٹل بنانے کی کوششوں کو...

چین اپنی ٹی سی ایم صنعت کو ڈیجیٹل بنانے کی کوششوں کو تیز کرنے میں مصروف عمل

بیجنگ (شِنہوا) صدیوں سے روایتی چینی ادویات (ٹی سی ایم)قدیم تحریروں کی حکمت اور تجربہ کار معالجین کی عملی مہارت پر انحصار کرتی رہی ہیں لیکن اب ایک غیر متوقع ساتھی مصنوعی ذہانت (اے آئی) سامنے آ رہا ہے۔

چین اپنی ٹی سی ایم صنعت کو ڈیجٹائزاورجدید بنانے کی کوششوں کو تیز کر رہا ہےاور بہت سے لوگ یہ سوال کر رہے ہیں کیا کٹنگ-ایج ٹیکنالوجی اس قدیم علاج کے نظام میں نئے امکانات کو کھول سکتی ہے؟

20مارچ کو چینی مرکزی حکومت نے ٹی سی ایم کے معیار کو بڑھانے اور اس کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے نئے رہنما اصول جاری کیے۔

اس منصوبے کا ایک اہم انیشی ایٹو پوری صنعت میں اے آئی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کو مربوط کرنا ، سمارٹ فیکٹریز بنانا، ٹی سی ایم کی  طبی افادیت کا اندازہ لگانے کے لیے اے آئی پر مبنی ماڈلز تیار کرنا اور روایتی علاج کی معلومات کو سائنسی شواہد میں تبدیل کرنا ہے۔

یہ جرات مندانہ اقدام ایک ایسے شعبے کے لیے  ہے جو”چھی” یا حیاتیاتی توانائی اور ین اور یانگ کے توازن جیسے تصورات پر مبنی ہے ، یہ ایسے خیالات ہیں جو جدید سائنسی فریم ورک کے ذریعے آسانی سے وضاحت دینے کے لیے طویل عرصے سے مزاحمت کرتے ہیں تاہم کچھ ماہرین کا ماننا ہے کہ اے آئی اس خلا کو پُر کرنے کی کنجی ہو سکتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!