ہفتہ, مارچ 22, 2025
ہومEnertainment بدقسمتی سے پاکستان میں لوگ امپورٹڈ چیزوں کو زیادہ پسند کرتے ہیں،...

 بدقسمتی سے پاکستان میں لوگ امپورٹڈ چیزوں کو زیادہ پسند کرتے ہیں، اداکارہ ز یبا بختیار

 لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ ز یبا بختیار نے کہا ہے کہ پاکستان میں جب کوئی اداکار بالی ووڈ یا کسی اور بین الاقوامی انڈسٹری میں کام کر کے واپس آتا ہے تو اسے زیادہ اہمیت اور شہرت دی جاتی ہے۔ ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں ہمیشہ سے یہ رجحان رہا ہے کہ لوگ امپورٹڈ چیزوں کو زیادہ پسند کرتے ہیں، یہی رویہ فنکاروں کے ساتھ بھی اپنایا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں راج کپور کی فلم میں کام کرنے کو اپنے کیریئر کا ایک نایاب موقع سمجھتی ہوں اور اس تجربے کے لیے بے حد شکر گزار ہوں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ فلم حنا کے بعد مجھے 16 بالی ووڈ فلموں کی آفرز ہوئیں، لیکن میں نے سب کو ٹھکرا دیا، اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بالی ووڈ میں بے حد محتاط تھی کہ میں کس قسم کا کردار ادا کروں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے ان فلموں کی کہانیاں اور کردار پسند آئے، لیکن ہر فلم میں کوئی نہ کوئی ایسا سین یا گانا تھا جس سے میں اتفاق نہیں کر سکتی تھی، خاص طور پر میں نے بارش کے گانوں میں ساڑھی پہن کر بھیگنے سے انکار کر دیا تھا، اس لیے میں نے یہ فلمیں کرنے سے معذرت کر لی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!