ہانگ ژو(شِنہوا)سائبورگ کی سائنسی ایجادات جو کبھی فوق البشری صلاحیتوں کی علامت سمجھی جاتی تھیں، اب ملک کی سلور معیشت میں تیزی سے چین کی عمر رسیدہ افراد کی دیکھ بھال میں انقلاب برپا کر رہی ہیں۔
چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں واقع سٹارٹ اپ روبوسی ٹی کا تیار کردہ ایکسو سکیلیٹن چہل قدمی کا معاون آلہ بزرگ افراد کے لئے ہائیکنگ آسان بنا سکتا ہے جو ہر مرتبہ ٹانگ اٹھانے پر 5 بوتلوں کے برابر وزن کم کرتا ہے۔
روبو سی ٹی اپنی تازہ ترین ایجاد اس ماہ کے آخر میں پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس کی قیمت 2 ہزار یوآن(تقریباً 276 امریکی ڈالر) ہے جو مناسب قیمت ہے۔ چین کے مشرقی ٹیکنالوجی مرکز میں روبو سی ٹی جیسی مزید کمپنیاں بزرگوں کی نقل و حرکت میں تعاون کے لئے روبوٹکس تیار کر رہی ہیں۔
روبو سی ٹی کے انجینئرز نے محسوس کیا کہ بہت سے بزرگ افراد جھکی ہوئی کمر کے ساتھ چلتے ہیں، چھوٹے قدم اٹھاتے ہیں اور نرسنگ ہومز میں کمر کسنے والی بیلٹ استعمال کرتے ہیں لہٰذا انہوں نے ڈیوائس کی معاونت کی کوششوں کو کمر، پیٹھ اور کولہوں پر مرکوز کیا۔
روبو سی ٹی کے پراڈکٹ ڈائریکٹر یان ہائی نے شِنہوا کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ یہ پراڈکٹ بزرگ افراد کو لمبے قدموں، تیز قدموں اور زیادہ استحکام کے ساتھ چلنے میں معاونت کے لئے کولہوں کی لچک میں مدد دیتی ہے اور ریڑھ کی ہڈی کو مستحکم کرتی ہے۔
پٹھوں کے نظام پر مبنی 2 کلو وزن کا حامل بیٹری سے پاک آلہ کولہوں کے ارد گرد اور گھٹنے کے اوپر پہنی جاتی ہے جو جسم کی اپنی کوشش سے پیدا ہونے والی توانائی حاصل کر کے جمع کرتی ہے اور پھر اس کو چلنے میں معاونت کے لئے چھوڑتی ہے۔
