اسلام آباد: ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 10کروڑ 20 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی۔جاری اعلامئے کے مطابق یہ رقم عالمی بینک کے 10سالہ کنٹری پارٹنر شپ پروگرام کا حصہ ہے،رقم سے موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ افراد کو چھوٹے قرض فراہم کئے جائینگے تاکہ ان کی آمدن میں اضافہ ہوسکے۔
اعلامئے کے مطابق منصوبہ چھوٹے کاروباروں اور دیہی علاقوں میں مالیاتی شمولیت بڑھانے میں مدد دے گا، قرض کی رقم میکروکریڈٹ اور میکروفنانس کیلئے استعمال ہو سکے گی، قرض کی رقم سے 18لاکھ 90ہزار افراد مستفید ہو سکیں گے۔بیان کے مطابق پاکستان میں ورلڈ بینک کے تعاون سے 54منصوبے جاری ہیں جبکہ ملک میں عالمی بینک کی کل سرمایہ کاری 15.7ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔