بدھ, مارچ 19, 2025
ہومLatestحکمرانوں کے شدت جذبات ،الفاظ کی تکرار دہشتگردی کا کچھ نہیں بگاڑ...

حکمرانوں کے شدت جذبات ،الفاظ کی تکرار دہشتگردی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹر سیف نے کہاہے کہ حکمرانوں کے شدت جذبات ،الفاظ کی تکرار دہشتگردی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس بلانے والے بتائیں نواز شریف نے بائیکاٹ کیوںکیا؟۔جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ کیا قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں نواز شریف کی غیر موجودگی دہشت گردوں کی حمایت ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس بلانے والے بتائیں نواز شریف نے اجلاس کا بائیکاٹ کیوں کیا؟، کیا ان کے پلیٹ لیٹس پھر گر گئے ؟۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوجیل میں قید کر کے حکومت نے قومی اتفاق رائے کو خود ناکام بنایا، گزشتہ پانچ آپریشنز کی طرح کسی نئے آپریشن سے پہلے قومی اتحاد کی طاقت سے مسلح ہونا اولین شرط ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے شدت جذبات اور الفاظ کی تکرار دہشتگردی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، پی ٹی آئی دہشتگردی کیخلاف قوم کے اتحاد اور احساسات کی حقیقی ترجمان ہے اور دہشت گردی کیخلاف قربانیاں دینے والے قوم کے بہادروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!