لاہور: لاہور قلندرز کے اسٹار پلیئر بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، ان کے چہروں پر خوشی دیکھ کر دل خوش ہو جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سپر لیگ 10 کی ٹرافی لومینارا کے لیے لاہور قلندر کے ہمراہ ایس او ایس ولیج میں رنگا رنگ تقریب کے دوارن کیا۔
فخر زمان نے کہا کہ بچوں کے اعتماد نے بہت متاثر کیا ہے ۔ اس موقع پر سی او او لاہور قلندرز ثمین رانا نے کہا کہ بچوں کی حوصلہ افزائی اور اپنائیت کا احساس دلانے کے لیے ٹرافی لے کر آئے ہیں۔