ہانگ کانگ (شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر )کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ہانگ کانگ اسپیس روبوٹکس اور انرجی سینٹر قائم کیا ہے جو ملک کے چھانگ ای۔8مشن میں ایک اہم کردار ادا کرے گا۔
یہ مرکز ہانگ کانگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ایچ کے یو ایس ٹی) کی قیادت میں انو ایچ کے ریسرچ کلسٹرز کے ماتحت کام کرے گا اور عالمی تعاون کے منصوبے کے لئے ایک کثیر المقاصد قمری سطح کا روبوٹ تیار کرے گا۔
ایچ کے یو ایس ٹی اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر یو ہونگ یو کا کہنا ہے کہ یہ روبوٹ 2 روبوٹک بازوؤں سے لیس ہے اور یہ آلات کی تنصیب، چاند کی سطح کے نمونے جمع کرنے کے علاوہ دیگر امور سرانجام دے سکتا ہے۔
یہ روبوٹ چاند کی سطح کے جغرافیہ کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ اپنے راستے کی منصوبہ بندی اور تبدیلی کے لئے بھی ڈیزائن کیا گیا ہے۔
روبوٹ کی ایک اور اہم خاصیت یہ ہے کہ یہ قمری سطح کے مختلف آلات کو چارج کرنے کے لئے ایک متحرک چارجنگ اسٹیشن کے طور پر کام کرسکتا ہے۔
