شی ننگ(شِنہوا)چین کے شمال مغربی صوبے چھنگ ہائی میں جنگلی گدھے پر کی گئی موسم سرما کی خصوصی تحقیق مکمل ہوگئی ہے جس کا مقصد چھنگ ہائی۔تبت سطح مرتفع کے خطے میں اس مقامی نوع کا تحفظ بہتر بنانا ہے۔
یہ صوبے بھر میں جنگلی گدھے پر کی جانے والی پہلی تحقیقی مہم ہے جسے چھنگ ہائی میں جنگلات اور چراگاہوں کے صوبائی ادارے اور چھنگ ہائی نارمل یونیورسٹی نے مشترکہ طور پر انجام دیا ہے۔
چھنگ ہائی کے جنگلات اور چراگاہوں کے ادارے کے تحفظ جنگلی حیات کے شعبے کے ڈائریکٹر ژانگ یو نے کہا کہ جنگلی گدھا اس سطح مرتفع کے پورے ماحولیاتی نظام میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس تحقیق کو انجام دینے کا مقصد یہ سمجھنا ہے کہ اس نوع کی آبادی آپس میں کیسے تعامل کرتی ہے اور اپنے ماحول کا کس طرح استعمال کرتی ہے۔
چھنگ ہائی صوبہ ان اہم علاقوں میں شامل ہے جہاں جنگلی گدھے کی نسل پائی جاتی ہے۔ یہ تحقیق جنگلی گدھے کی آبادی کے حجم، کثافت، تقسیم، اس کے رہنے کے علاقے کی حالت اور جنگلی بیلوں اور تبت کی بھیڑوں جیسے مقامی اجنبی مویشیوں کے ساتھ اس کی مشترکہ چراگاہوں کے بارے میں اعدادوشمار جمع کرے گی۔
ژانگ نے مزید کہا کہ یہ تحقیق جنگلی گدھے کے تحفظ کے لئے جاری کوششوں کی سائنسی بنیاد فراہم کرے گی۔
