نوم پنہ(شِنہوا)چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو(بی آر آئی) نے دنیا بھر میں کئی لوگوں کی زندگی اور تقدیر کو حقیقی معنوں میں بدلا ہے۔
نوم پنہ میں شا پنگبا ہاٹ پاٹ میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمبوڈیا کے خصوصی مشنز کے سینئر وزیر لے ٹھوچ نے کہا کہ بی آر آئی عالمی منصوبہ ہے جس نے تمام شریک ممالک کے لئے باہمی فوائد، باہمی مفید تعاون اور مشترکہ خوشحالی فراہم کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی آر آئی نے نہ صرف مواصلاتی ڈھانچے کی ترقی کو پروان چڑھایا ہے بلکہ عوامی اور ثقافتی تبادلوں کو بھی فروغ دیا ہے۔
ٹھوچ نے چینی حکومت اور عوام کو چین کی اب تک کی تمام بڑی ترقی اور کامیابیوں پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور انہیں سراہا۔
انہوں نے کہا کہ چین نے انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کے قیام کے لئے بین الاقوامی سطح پر امن، سلامتی، استحکام، مشترکہ ترقی اور مشترکہ خوشحالی یقینی بنانے میں زبردست کردار ادا کیا ہے۔
کمبوڈیا-چین تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ٹھوچ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان "نہ ٹوٹنے والی” آہنی مضبوط دوستی ہے اور فریقین اعلیٰ معیار، اعلیٰ درجے اور مشترکہ مستقبل کے حامل اعلیٰ سطح کے معاشرے کے قیام کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں۔
