پیر, مارچ 17, 2025
ہومBusiness & Financeچینی قیمت میں 10روپے فی کلو کمی،153 روپے فی کلو میں فروخت...

چینی قیمت میں 10روپے فی کلو کمی،153 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی

لاہور: چینی کی تھوک قیمت میں 10روپے فی کلو کمی آگئی،153 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہونے گی۔صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن پنجاب عارف گجر نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے سخت نوٹس پر چینی کی تھوک قیمت 10 روپے فی کلو کم ہوگئی ہے جس کے بعد چینی کی ایکس مل قیمت 163روپے سے کم ہو کر 153روپے فی کلو ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ بازار میں چینی کی قیمت نیچے آنے میں چند دن لگیں گے ۔ انہوں نے چینی کی قیمت 140روپے فی کلو پر واپس لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چینی کی قیمت میں اضافہ ملی بھگت سے کیا گیا، ، چینی ایکسپورٹ کی غلط اجازت قیمت بڑھنے کی اصل وجہ بنی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!