ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومLatestاسلاموفوبیا کیخلاف کئے گئے اعلانات پر عملدرآمد کا وقت آگیا، مسئلے سے...

اسلاموفوبیا کیخلاف کئے گئے اعلانات پر عملدرآمد کا وقت آگیا، مسئلے سے ہر سطح پر نمٹنا ہوگا،منیر اکرم

نیو یارک: اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا کیخلاف کئے گئے اعلانات پر عملدرآمد کا وقت آگیا، مسئلے سے ہر سطح پر نمٹنا ہوگا۔جاری بیان میں منیر اکرم نے کہاکہ اسلامو فوبیا سے ہر سطح پر نمٹنا ہوگا،کئی ممالک نے اسلامو فوبیا کیخلاف اعلانات کئے، اب ان پر عمل کا وقت ہے، پاکستان اور او آئی سی اسلامو فوبیا کیخلاف سیکرٹری جنرل کیساتھ کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اسلاموفوبیا کا مسئلہ عالمی سطح پر تسلیم کرانے میں قائدانہ کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں پاکستان کی اسلامو فوبیا کیخلاف قرارداد منظور ہوئی اور 15مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا کیخلاف خصوصی سفیر بنانے کا فیصلہ ہوا تھا، خصوصی سفیر کا اعلان ایک دو دن میں کردیا جائے گا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!