بیجنگ (شِنہوا) چین نے صارفین کی مالی معاونت کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد صارفین کی خریداری کو بڑھانا اور مالی خدمات کو بہتر بنانا ہے۔
قومی مالیاتی ضابطہ کار انتظامیہ نے جمعہ کے روز مالیاتی اداروں سے کہا ہے کہ وہ مالیاتی مصنوعات کو متنوع بنائیں، ڈیجیٹل اور ماحول دوست مالی حل کو بڑھائیں اور اہم کھپت کے شعبوں جیسا کہ تھوک اور خوردہ، رہائش، سیاحت، صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم کے لیے قرضوں کی معاونت کو بڑھایاجائے۔
بینکوں کو مزید صارفین کو ذاتی قرضے جاری کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے، جبکہ خطرے کے کنٹرول کو یقینی بناتے ہوئے، قرض کی مقدار، شرائط اور سود کی شرحوں کو بہتر بنانے، اور آن لائن کریڈٹ کارڈ کے اجرا اور فعال کرنے کے امکانات کو دریافت کرنے کا کہا گیا ہے۔
صارفین کے مالیاتی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے، بینکوں کو قرض کے معاہدوں کو معیاری بنانا چاہیے، مالیاتی اخراجات کو واضح طور پر ظاہر کرنا چاہیے، اور بزرگ شہریوں اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے ادائیگی کی خدمات کو آسان بنانا چاہیے۔
انتظامیہ کے مطابق حکام انسداد بدعنوانی اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے نگرانی کوبھی مضبوط کریں گے۔
