جمعہ, مارچ 14, 2025
ہومLatest گرین لینڈ کی سلامتی اہم ،اسکو امریکا کا حصہ بننا ہو گا،...

 گرین لینڈ کی سلامتی اہم ،اسکو امریکا کا حصہ بننا ہو گا، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گرین لینڈ کو امریکا کا حصہ بننا ہو گا،یہ اس کی سلامتی کے لیے بہت اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے سے ملاقات کے دوران کیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ اور نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے یوکرین میں جنگ بندی کے حوالے سے اتفاق کیا ہے۔

اس ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک صحافی کے گرین لینڈ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ میرا خیال ہے کہ میں ایک انتہائی کارآمد انسان کے ساتھ بیٹھا ہوں۔

امریکی صدر نے نیٹو کے سیکریٹری جنرل کو کہا کہ بین الاقوامی سلامتی بہت اہم ہے اور ہمیں اس حوالے سے محتاط رہنا ہوگا، میں آپ سے اس حوالے سے ضرور بات کروں گا۔

جس پر نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے فورا امریکی صدر ٹرمپ کی بات کاٹتے ہوئے کہاکہ اگر گرین لینڈ پر بات ہو گی تو میں اس بحث کو چھوڑ دوں گا کیونکہ میں نیٹو کو اس میں نہیں دھکیلنا چاہوں گا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!