ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومLatestپاک فوج کی پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام،10 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کی پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام،10 دہشت گرد ہلاک

ٹانک: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں دہشت گرد حملہ ناکام بناتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ٹانک کے علاقے جنڈولہ میں پاک فوج کی پوسٹ پر خارجیوں نے حملہ کیا جسے فورسز نے ناکام بنادیا۔

حملے کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے گاڑی میں بیٹھ کر ایف سی کیمپ کے قریب خود کو اڑایا۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی فائرنگ سے10 خوارج ہلاک ہوگئے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ٹانک میں چیک پوسٹ پرخارجی دہشتگردوں کاحملہ ناکام بنانے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ بہادر سیکیورٹی فورسز نے 10 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کیا، دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم کو سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!