بدھ, مارچ 12, 2025
ہومLatestبھارت میں تیسرا بچہ پیدا کرنے پر خواتین کو 50 ہزار روپے...

بھارت میں تیسرا بچہ پیدا کرنے پر خواتین کو 50 ہزار روپے کا اعلان

حیدرآباد: بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرابابو نائیڈو کی طرف سے زیادہ بچوں کی پیدائش پر مراعات دینے کی حمایت کے بعد، تیلگو دیشم پارٹی(ٹی ڈی پی)کے ایم پی کالیستی اپالا نائیڈو نے تیسرا بچہ پیدا کرنے پر خواتین کو 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اگر خاتون کے ہاں تیسری اولاد بیٹا ہوئی تو اسے ایک گائے بھی انعام میں دی جائے گی۔

یہ نقدی رقم وہ اپنی تنخواہ سے ادا کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایم پی کالیستی اپالا نائیڈو نے یہ اعلان ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا جوسوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نئی دہلی کے دورے کے دوران آندھرا پردیش کے وزیر اعلی نے جنوبی بھارت میں گرتی ہوئی آبادی پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور کہا کہ بوڑھی ہوتی آبادی چیلنجز پیدا کر رہی ہے۔ انہوں نے آبادی پر قابو پانے کے بجائے زیادہ بچے پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!