کراچی: پاکستانی اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین نے شوہر کی گرفتاری کے بعد کہا ہے کہ تاریکی میں روشنی زیادہ نمایاں ہوتی ہے ۔ نادیہ حسین نے 54کروڑ روپے کے فراڈ کے کیس میں ملوث شوہر کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹ شیئر کر دی۔
انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نسٹا اسٹوری میں اپنی میک اپ کے بغیر سادہ تصویر شیئر کی۔جس کے کیپشن میں انہوں نے مبہم پیغام بھی شیئر کیا ہے، انہوں نے لکھا ہے کہ تاریکی میں روشنی زیادہ نمایاں ہوتی ہے اور میں وہ روشنی ہوں۔
خیال رہے کہ 2 روز قبل نادیہ حسین کے شوہر عاطف احمد خان کو ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔