بدھ, مارچ 12, 2025
ہومLatest پیپلز پارٹی قیادت پانی معاملے پر سندھ کے عوام سے دھوکہ کرنے...

 پیپلز پارٹی قیادت پانی معاملے پر سندھ کے عوام سے دھوکہ کرنے جارہی ہے،عمر ایوب

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ بلاول پیکا ایکٹ میں ملوث ، اب مگر مچھ کے آنسو بہا رہے، پیپلز پارٹی کی قیادت پانی معاملے پر سندھ کے عوام سے دھوکہ کرنے جارہی ہے،انٹلیجنس ادارے دہشت گردی روکنے میں ناکام، مقصد پی ٹی آئی کیخلاف کیسز بنانا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ اپوزیشن الائنس میں موجود تمام پارٹیاں ایک پیج پر آ رہی ہیں،سب کا ایک ہی ہدف ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتیں فیصلے میرٹ پر کریں گی تو ملک میں خوشحالی آئیگی، اس وقت اشیائے خور و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، بجلی و گیس کی قیمتوں میں بھی بہت زیادہ اضافہ ہو چکا ہے جبکہ ملک میں کاروبار سکڑ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے، انٹلیجنس ایجنسیز اپنا کام نہیں کررہیں،ہمارے نوجوان سپاہی و افسران شہید ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تقریبا 13انٹلیجنس ایجنسیز موجود ہیں مگر ان تمام کا مقصد پی ٹی آئی کے لوگوں کیخلاف کیسز بنانا ہے ، جہاں دہشت گردی ہو رہی ہے وہاں انٹلیجنس ایجنسیز کے لوگوں کا کورٹ مارشل ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ زرداری اور بلاول سندھ کے عوام کے ساتھ دھوکہ کرنے جا رہے ہیں، یہ لوگ سندھ کا پانی بیچنے جا رہے ہیں، پیکا ایکٹ پر مگر مچھ کے آنسو رونے والے بلاول بھٹو خود اس میں ملوث تھے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!