بیجنگ (شِنہوا) چین نجی کاروباری اداروں ، مائیکرو اور چھوٹے اداروں کے لئے قرض سہولیات کو آسان بنانے سے متعلق کوششیں تیز کرے گا۔
چین کی قومی مالیاتی ضابطہ کار انتظامیہ کے سربراہ لی یون زے نے بدھ کے روز قومی قانون سازادارے کےجاری اجلاس کے موقع پر کہا کہ چین نجی اداروں کو دیئے جانے والے قرض میں اضافہ کرے گا اور مجموعی مالیاتی اخراجات میں کمی کرکے کاروبار کو مزید فوائد دیئے جائیں گے۔
لی نے کہا کہ چین کے کاروباری اداروں میں 92 فیصد سے زائد نجی کاروباری ادارے ہیں جبکہ مائیکرو اور چھوٹے کاروباری اداروں کا حصہ ان سے کہیں زیادہ ہے۔
بدھ کے روز پیش کردہ حکومتی کارکردگی رپورٹ میں چین نے نجی کاروباروں، مائیکرو اور چھوٹے اداروں کو مضبوط تعاون دینے کے لئے نئی ڈھانچہ جاتی مالیاتی پالیسی کو بہتر بنانے کا عہد کیا ہے۔
چین نے اپنے اعلیٰ قانون ساز اور سیاسی مشاورتی ادارے کے سالانہ اجلاسوں سے نصف مہینہ قبل نجی اداروں کا ایک اعلیٰ سطح کا سمپوزیم منعقد کیا جو نجی کاروباروں کے لیے مضبوط تعاون کا اشارہ ہے۔
