اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے بعد الیکشن کرنیوالی جماعتوں کو پارٹی سرٹیفکیٹ مل گئے، ہمیں اب تک نہیں ملا۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہوگیا، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس الیکشن کمیشن کے سامنے ہے جو 8اپریل تک ملتوی کردیاگیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کرانے والی جماعتوں کو سرٹیفکیٹ مل گئے مگر آج پورا سال ہوگیا پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کیلئے بھی الیکشن کمیشن نے فیصلہ روکا ہوا ہے،حالانکہ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں پر ہمارے حق میں فیصلہ دیا۔انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے ، یہ ہمیں ملنی چاہئیں۔