جمعہ, مارچ 14, 2025
ہومLatestزیلنسکی امن نہیں چاہتے،ہم اسے زیادہ دیر تک برداشت نہیں کریں گے،ڈونلڈ...

زیلنسکی امن نہیں چاہتے،ہم اسے زیادہ دیر تک برداشت نہیں کریں گے،ڈونلڈ ٹرمپ

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی امن نہیں چاہتے، واشنگٹن انہیں زیادہ دیر تک برداشت نہیں کرے گا۔ اپنے ٹروتھ سوشل اکاونٹ پر ٹرمپ نے زیلنسکی کے بیانات کی تصویر پوسٹ کی، جس میں زیلنسکی نے زور دیا تھا کہ "روس کے ساتھ جنگ کا خاتمہ بہت دور ہے۔

” ٹرمپ نے یوکرینی صد کے ان الفاظ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھاکہ یہ بدترین بیان ہے جو زیلنسکی کی طرف سے دیا جا سکتا ہے۔

امریکہ اسے زیادہ دیر برداشت نہیں کرے گا! میں یہی کہہ رہا ہوں، زیلنسکی اس وقت تک امن نہیں چاہتے جب تک اسے امریکہ اور یورپ کی حمایت حاصل ہو۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں نے زیلنسکی کے ساتھ ملاقات میں واضح طور پر کہا تھا کہ یوکرین امریکہ کے بغیر کام نہیں کر سکتا-

  واضح رہے یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی نے اپنے حالیہ بیانات میں کہا تھا یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کے خاتمے کا معاہدہ ابھی بہت دور ہے ۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!