ہفتہ, مارچ 1, 2025
ہومLatest اپوزیشن اتحاد میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا،شیخ رشید

 اپوزیشن اتحاد میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا،شیخ رشید

اسلام آباد: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا، ملک میں نہ ہونے کے باوجود کیس کی بھینٹ چڑھایا گیا، غریب تباہ ہوچکا، گھروں میں بل آتے ہیں مگر گیس و بجلی نہیں، سڑکیں کھول کر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

سپریم کورٹ پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں نہ ہونے کے باوجود کیس کی بھینٹ چڑھایا گیا،کیس سماعت کیلئے منظور ہوگیا ہے ،فیصلہ عدلیہ نے کرنا ہے جو فیصلہ کریںگے سر خم تسلیم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پاکستان، غریب عوام اور اسلام کی بات کی، رمضان آنے والا ہے مگر غریب تباہ ہوگیا، لوگوں کے گھر گیس اور بجلی کے بل آتے ہیں مگر گیس آتی ہے نہ بجلی۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کی سڑکیں بند کی ہوئی ہیں، گزشتہ روز بدترین ٹریفک جام رہی، میری گزارش ہے سڑکیں کھولی جائیں تاکہ عوام کو تھوڑا سا ریلیف ملے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اپوزیشن اتحاد میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا کیس لگا ہوا ہے ابھی تاریخ نہیں آئی، 63ہزار سے زائد پاکستانی اوورسیز ہیں، جو فیصلہ آئے گا دیکھا جائے گا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!