ہفتہ, مارچ 1, 2025
ہومLatestدارالعلوم حقانیہ کی جامع مسجد میں دھماکہ،مولانا حامد الحق سمیت 5 نمازی...

دارالعلوم حقانیہ کی جامع مسجد میں دھماکہ،مولانا حامد الحق سمیت 5 نمازی شہید،متعدد زخمی

نوشہرہ: دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 5 نمازی شہید جبکہ سربراہ جے یو آئی (س) مولانا حامد الحق سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران اگلی صفوں میں دھماکے کے نتیجے میں 5نمازی شہید جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے۔ ڈی پی او نوشہرہ عبدالرشید کے مطابق دھماکے میں سربراہ جے یو آئی (س) مولانا حامدالحق بھی زخمی ہوئے ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس و ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا  جبکہ پولیس حکام نے دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگانے کیلئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!