پیر, فروری 24, 2025
ہومChinaچین میں جنوری کے دوران ماحول دوست بجلی سند کے اجراء میں...

چین میں جنوری کے دوران ماحول دوست بجلی سند کے اجراء میں اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین نے ملک میں پائیدار ترقی کے لئے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں جس کے سبب جنوری  کے دوران ماحول دوست بجلی اسناد (جی ای سیز) کے اجراء میں نمایاں اضافہ ہوا۔

قومی توانائی انتظامی (این ای اے) نے گزشتہ ماہ 23 کروڑ 12 لاکھ جی ای سیز جاری کئے جو گزشتہ برس کی نسبت 225 فیصد اضافہ ہے۔

جنوری میں نئے جاری کردہ  جی ای سیز  تجدیدی توانائی کی پیداوار کی نمائندگی کرتے ہیں،ان میں  9 کروڑ 47 لاکھ 40 ہزار ونڈ پاور سے تھے جو کہ کل کا تقریباً 40 فیصد ہے ـ  8 کروڑ 18 لاکھ 20 ہزار ہائیڈرو پاور سے اور  3 کروڑ 94 لاکھ 30 ہزار سولر پاور سے تھے۔

قومی توانائی انتظامیہ کے مطابق چین جنوری کے اختتام تک مجموعی طور پر 5.19 ارب جی ای سیز جاری کرچکا تھا۔

جی ای سیز چین میں قابل تجدید توانائی  کی ماحولیاتی خصوصیات کا واحد ثبوت ہیں اور متعلقہ قوانین کے تحت قابل تجدید توانائی کی پیداوار اور کھپت کی تصدیق کے لئے واحد سند کے طور پر کام کرتے ہیں۔

گزشتہ ماہ ملک بھر میں 5 کروڑ 31 لاکھ جی ای سیز کی تجارت ہوئی۔جنوری کے اختتام تک مجموعی طور جی ای سیز کا کاروبار 60 کروڑ 60 لاکھ 60 ہزار ہوچکا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!