اتوار, فروری 23, 2025
ہومChinaچین 2025 کے سائبر اسپیس صفائی اقدام میں مصنوعی ذہانت کے غلط...

چین 2025 کے سائبر اسپیس صفائی اقدام میں مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال کو ہدف بنائےگا

بیجنگ (شِنہوا) چین کے سائبر اسپیس کے نگران ادارے نے ایسے منصوبوں کا اعلان کیا ہے جو 2025 کی قومی مہم کے ایک مرکزی مقصد کے طور پر آن لائن بدسلوکی سے نمٹنے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے غلط استعمال کے خلاف کام کرنے کو اہمیت دیتے ہیں۔

چین کی سائبر اسپیس انتطامیہ (سی اے سی ) نے جمعہ کے روز  بتایا کہ  اے آئی سے متعلق مجوزہ اقدامات اے آئی کے ذریعے تخلیق کردہ مواد کی نگرانی کو بہتر بنائیں گے، مصنوعی مواد کی واضح نشان دہی کریں گےاور انٹرنیٹ واٹر آرمی کے ذریعے غلط معلومات پھیلانے یا عوامی رائے کو متاثر کرنے والوں پر جرمانے عائد کئےجائیں گے۔

انٹرنیٹ واٹر آرمی انٹرنیٹ صارفین کے ایسے گروپس ہیں جو پیسے لے کر آن لائن تبصرے کرتے ہیں۔

سی اے سی اپنا 2025 کا چھنگ لانگ آپریشن شروع کرنے والا ہے، یہ حالیہ برسوں میں شروع کردہ ایک سالانہ مہم ہے جس کا مقصد آن لائن ماحول کو صاف اور محفوظ بنانا ہے۔

2025 مہم کے دیگر اہم مقاصد میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے ذریعے پھیلائی گئی  غلط معلومات کو روکنا، شارٹ ویڈیو  پلیٹ فارمز پر بدنیتی پر مبنی مارکیٹنگ کا مقابلہ کرنا، کاروباروں کو نقصان پہنچانے والی غیر مصدقہ اطلاعات سے  نمٹنا اور خاص کر  موسم گرما کی تعطیلات کے دوران نابالغاں کو آن لائن تحفظ فراہم کرنا شامل ہے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ2025 اقدامات  گزشتہ برسوں کی مہم  کی کامیابیوں سے حاصل کردہ نتائج پر مبنی ہوں گے،ان کے نتیجے میں مسائل  پیدا کرنےوالے پلیٹ فارمز اور اکاؤنٹس کو ہٹایا گیا اور خلاف ورزیوں کی مئوثر اندز سے روک تھام کی گئی ۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!