اتوار, فروری 23, 2025
ہومLatestپاک ، سعودی بحری افواج کی مشترکہ مشق افعی الساحل اختتام پذیر...

پاک ، سعودی بحری افواج کی مشترکہ مشق افعی الساحل اختتام پذیر ہوگئی

راولپنڈی: پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کی سپیشل آپریشن فورسز کے مابین مشترکہ مشق افعی الساحل کراچی میں اختتام پذیر ہوگئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل فیصل امین نے دونوں بحری افواج کے اعلی حکام کے ہمراہ آخری ٹیسٹ مشق کا مظاہرہ دیکھا۔

اس مشق کے دوران رائل سعودی بحریہ اور پاک بحریہ کی سپیشل آپریشن فورسز کی ٹیموں نے مشترکہ تربیتی آپریشنز میں حصہ لیا، جن میں آر پی جی اور مشین گن فائرنگ، کلوز کوارٹرز کمبیٹ، پریکٹیکل ریپیلنگ، یرغمالیوں کی بازیابی، وی بی ایس ایس، ای او ڈی ڈرل، مشن پلاننگ اور ایریا کلیئرنس جیسے جدید طریقہ کار شامل تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین ہم آہنگی اور حکمت عملی کی مہارت کو مزید بہتر بنانا تھا، یہ مشق میری ٹائم سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے باہمی صلاحیتوں اور تعاون کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!