اتوار, فروری 23, 2025
ہومLatestبیرونی قوتیں پاکستان میں فرقہ واریت کی چنگاری سے آگ لگانا چاہتی...

بیرونی قوتیں پاکستان میں فرقہ واریت کی چنگاری سے آگ لگانا چاہتی ہیں،علی امین گنڈاپور

پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ بیرونی قوتیں پاکستان میں فرقہ واریت کی چنگاری سے آگ لگانا چاہتی ہیں،انسانی جان اور امن سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں، دہشت گردی ناسور کا حصہ بنے لوگوں کو جڑ سے اکھاڑی پھینکیں گے ۔

بدھ کو وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈ ا پور نے بینک آف خیبر کی جانب سے ملک میں اسلامی بینکنگ سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالیاتی نظام کیلئے بینک آف خیبر نے بڑا اقدام اٹھایا ہے، اس وقت ملک میں بغیر سودی نظام کی ضرورت ہے، بینک آف خیبر مالیاتی نظام میں اپنی کارکردگی منوا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک یا صوبے کیلئے معاشی نظام منظم ہونا چاہئے، ہمیں اپنے اداروں کو مضبوط کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی بینک آف خیبر کے ذریعے پیسے بھجوائیںجو بھی صوبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہ رہا ہے، حکومت اسے مراعات دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا صوبہ آئی ایم ایف کے حوالے سے اہداف پورے کررہا ہے، اقدامات سے لوگوں کا بینک آف خیبر اور حکومت پر اعتماد بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ کرم کا مسئلہ 130سال سے چل رہا ہے، پاکستان بننے سے قبل اور بعد میں ہمیں اس خطے میں مختلف قسم کی چیزوں میں الجھایا گیا، اندرونی اور بیرونی قوتیں مسائل میں پھنسانے کیلئے کردارادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرم میں زمینی تنازع نہیں، فرقہ واریت اہم مسئلہ ہے، بیرونی قوتیں پاکستان میں فرقہ واریت کی چنگاری سے آگ لگانا چاہتی ہیں تاہم اب ہم ٹھوس اقدامات کی طرف جا چکے ہیں، بارڈر صوبائی حکومت کی ذمہ داری نہیںپھر بھی ہم بارڈر پر 2ارب روپے سے کیمرے لگا رہے ہیں، ہم نے بارڈرز پر کام شروع کر دیا ہے، مطلوب دہشتگردوں کی ہیڈ منی بھی رکھ دی ہے، فرقہ واریت پھیلانے والوں کو آج یا کل ضرور سزا ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ انسانی جان اور امن سے بڑی کوئی چیز نہیں، کچھ لوگ اس ناسور کا حصہ بنے ہوئے ہیں جنہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، فرقہ واریت پھیلانے والوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!